تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر میڈونا پر شدید تنقید

امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا کو ماضی میں اپنی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔رپورٹس کے مطابق اپنی البم کو پروموٹ کرنے کے لئے میڈونا نے سال 2015 میں کسی دوسری لڑکی کے جسم پر اپنا چہرہ لگایا تھا اور یہ تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر بھی کی تھی۔امریکی پاپ گلوکارہ نے جس لڑکی کی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے اسے اپنے لئے استعمال کیا تھا اس لڑکی نے سال2017 میں انسٹاگرام پر ہی اپنی اصلی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج سے دو سال پہلے میڈونا نے میری تصویر کو استعمال کیا اور میرے چہرے کی جگہ اپنا چہرہ لگا دیا۔28 سالہ آسٹریلوی لڑکی نے لکھا کہ میرے ساتھ سب سے عجیب اور دلچسپ چیز ہوئی۔ مجھے پہلے لگا کہ میرے ساتھ مذاق کیا گیا ہے۔ میں نے میڈونا کی ٹیم سے رابطہ کرنے کی بھی کوشش کی پر ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔
سوشل میڈیا پر میڈونا کی اس حرکت پر ان کا مذاق بنایا جا رہا ہے اور ساتھ ہی گلوکارہ پر زور دیا جارہا ہے کہ انہوں نے جس لڑکی کی تصویر استعمال کی اسے کریڈٹ دیں۔



  تازہ ترین   
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر