صرف رجسٹرڈ ڈیلرز ہی چینی فروخت کر سکیں گے، عثمان بزدار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک):وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صرف رجسٹرڈ ڈیلرز ہی چینی فروخت کرسکیں گے، سٹے بازوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ شوگر اسکینڈل میں ملوث ٹاپ ٹین میں جہانگیر ترین اور حمزہ شہباز شریف بھی شامل ہیں۔ایوان وزیراعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ چینی کی پیداوار اور ترسیل کو کنٹرول کیا جائے گا، صرف رجسٹرڈ ڈیلر چینی فروخت کر سکیں گے، مقرر کردہ حد تک چینی اسٹور کرنے کی اجازت ہوگی، اشیائے خور و نوش پر سٹہ بازی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔وزیر اعظم کے مشیر برائےاحتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شوگر مافیا کیلئے مافیا بھی چھوٹا لفظ ہے، شوگر اسکینڈل میں ملوث دس بڑی شخصیات پر مقدمات درج کیے جاچکے ہیں جن میں جہانگیر ترین اور حمزہ شہباز کے نام بھی شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: عاصم افتخار
امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
یمنی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو الرٹ جاری
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ٹیم کا بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
سویڈن پارلیمانی انتخابات، ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی جماعتیں آگے
ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کے ساتھ امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار
ایران نے جنگ شروع نہیں کی، دفاع پر مجبور ہوا: مسعود پزشکیان
موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر