پاکستان نے آئی ایم ایف کو غلط اعداد و شمار پیش کردیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے آئی ایم ایف کو غلط اعداد و شمار پیش کردیے، آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے ستمبر 2019 میں پہلے جائزہ مذاکرات کے دوران سرکاری گارنٹیز کے غلط اعداد وشمار دیے، پاکستان کے سرکاری اداروں میں عدم رابطے کی وجہ سے غلط ڈیٹا فراہم کیا گیا۔انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان نے بتایا 2016 کے بعد سے سرکاری گارنٹیز کی شرط 55 ارب روپے کے مارجن سے پوری کرلی ہے، جبکہ نظرثانی ڈیٹا میں بتایا گیا کہ ستمبر2019 تک سرکاری گارنٹیز کی شرط 357 ارب روپے کے مارجن سے پوری کی گئی۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ سرکاری گارنٹیز پر غلط رپورٹنگ قرض معاہدے کی خلاف ورزی ہے تاہم پاکستان نے سرکاری گارنٹیز کی درست رپورٹنگ کی یقین دہانی کروائی ہے، پاکستان نے ڈیبٹ پالیسی کوآرڈینیشن کو اضافی ذمہ داریاں دی ہیں۔آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے سرکاری گارنٹیز اور قرض کو چیک کرنے کے لئے ورکنگ گروپ بنایا ہے اور آئندہ بجٹ میں نئی سرکاری گارنٹیز کی لسٹ جاری کی جائے گی۔آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سرکاری اداروں میں عدم رابطے کی وجہ سے غلط ڈیٹا فراہم کیا گیا، پاکستان کی جانب سے اقدامات کے باعث اس معاملے پر رعایت دی جارہی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر