کورونا کے وار شدید، 63 افراد جاں بحق، 4368 نئے کیس رپورٹ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک): پاکستان میں کورونا کے وار شدید ہوگئے ہیں۔ 24 گھنٹے میں 63 افراد انتقال گئے ۔ 4368 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ مثبت کیسز کی شرح 10.2 فیصد سے بڑھ گئی ۔
این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 63 افراد انتقال کر گئے۔ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14ہزار91ہوگئی۔ 24 گھنٹے کےدوران کورونا کے4368 کیسز رپورٹ ہوئے ۔کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 45 ہزار 356 ہوگئی۔2170 افراد صحت یاب ہوئے۔ اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 91 ہزار 145 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 40 ہزار 120 تک پہنچ گئی ہےجن میں 2 ہزار 7 سو 58 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ تشویشناک مریضوں میں سے 171 گزشتہ روز ہسپتالوں میں داخل ہوئے۔پاکستان میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیس صوبہ سندھ میں ہیں جہاں 2 لاکھ 64 ہزار 062 مریض ہیں جن میں سے 2 لاکھ 55 ہزار صحت یاب ہوچکے ہیں اور 4 ہزار 177 ایکٹو کیس ہیں جبکہ 4 ہزار 486 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 7 ہزار 765 مریض ہیں جن میں سے 1 لاکھ 81 ہزار 335 افراد صحت یاب ہوچکےہیں، 20 ہزار 272 ایکٹو کیس ہیں اور پنجاب میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6,143 ہے۔صوبہ خیبرپختونخوا میں 82 ہزار سے زائد مریض ہیں جن میں سے 73 ہزار صحت یاب ہوچکے اور 7 ہزار ایکٹو کیسز ہیں جبکہ 2 ہزار 260 افراد جاں جاں بحق ہوئے۔ صوبہ بلوچستان میں 19 ہزار 427 کیسز سامنے آچکے جن میں سے 19 ہزار صحت یاب ہو چکے، 219 ایکٹو کیس ہیں جبکہ 205 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 5 ہزار مریض سامنے آئے جن میں سے 4 ہزار 858 صحت یاب ہوئے جبکہ 103 افراد جان سے گئے اور صرف 22 ایکٹو کیسز ہیں۔
وفاقی دار الحکومت میں کورونا کے 54 ہزار 347 مریض سامنے آچکے ہیں جن میں سے 46 ہزار 478 مریض صحت یاب ہوچکے۔ 7 ہزار 314 مریض زیر علاج ہیں، 555 افراد جاں بحق ہوچکے۔ آزاد کشمیر میں 12ہزار کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے ساڑھے 10 ہزار صحت یاب ہوگئے، 1200 ایکٹو کیس ہیں اور 340 افراد جان سے جا چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر