پویترا پونیا نے بگ باس 14 کے سفر کو قابلِ نفرت قرار دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی کنٹسٹنٹ پویترا پونیا نے بگ باس کے سفر کو جہاں خوبصورت کہا تو وہیں اس سفر کو قابل نفرت بھی قرار دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پویترا پونیا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بگ باس 14 کے گھر میں گُزارے گئے دنوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’میں جب بگ باس کے گھر سے باہر آئی تو میں نے ہر بار میڈیا کو یہی بتایا کہ بگ باس کا گھر جہاں خوبصورت ہے تو وہیں وہاں رہنا مشکل بھی ہے۔‘پویترا پونیا نے کہا کہ ’جب آپ ایک چھت کے نیچے ایسے انجان لوگوں کے ساتھ رہتے ہو جن کے بارے میں آپ کو زیادہ علم نہ ہو تو لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’بعض اوقات تو وہ جھگڑے اتنی شدت اختیار کرجاتے ہیں کہ اچھا خاصا انسان بھی ذہنی اذیت کا شکار ہوجاتا ہے اور پھر وہ بس یہی چاہتا ہے کہ کسی طرح اس گھر سے باہر نکل جاؤں۔‘پویترا پونیا نے مزید کہا کہ ’اسی طرح بگ باس کا سفر خوبصورت بھی ہے کیونکہ ہم نئے لوگوں سے ملتے ہیں، نئے رشتے بناتے ہیں اور اچھے لمحات ساتھ گزارتے ہیں جو بعد میں یاد آتے ہیں۔‘واضح رہے کہ پویترا پونیا کو بگ باس 14 کے گھر میں بالی ووڈ اداکار اعجاز خان سے محبت ہوگئی تھی۔اعجاز خان اور پویترا پونیا کی پہلی ملاقات بگ باس کے سیزن 14 میں ہوئی تھی، دونوں ہی بطور اُمیدوار اس شو میں شامل ہوئے تھے، جہاں ان کی دوستی ہوئی اور پھر وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی تھی۔پویترا پونیا ووٹوں کی کمی کی وجہ سے جلد ہی بگ باس 14 سے باہر ہوگئی تھیں جبکہ اعجاز خان کو اپنی فلم کی شوٹنگ کی وجہ سے بگ باس کا گھر چھوڑنا پڑا لیکن اس کے بعد اعجاز خان کی جگہ ’دیولینا‘ اُن کی پروکسی بن کر اُن کے لیے کھیل رہی تھیں۔بگ باس کے گھر سے باہر آنے کے بعد اعجاز خان اور پویترا پونیا نے ایک دوسرے سے شادی کا فیصلہ کیا تھا تاہم ابھی تک دونوں نے شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔



  تازہ ترین   
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر