وزیراعظم عمران خان سے کورونا آئسولیشن میں میڈیا ٹیم کی ملاقات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ): وزیراعظم عمران خان نے کورونا آئسولیشن کے دوران اپنی رہائشگاہ پر محدود سرکاری سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔وزیراعظم سے میڈیا ٹیم ،پارٹی رہنماؤں اور افسران نےملاقات کی۔ملاقات میں سینیٹر شبلی فراز، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری، سینیٹر فیصل جاوید اور سابق معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا کے علاوہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے اہم حکومتی امور پر اجلاس کے شرکاء کو ہدایات دیں ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو ملک میں کورونا کی تیسری لہر سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو پنجاب میں بلدیاتی ادارے بحال کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، کورونا کے پھیلاؤ اور ویکسینیشن کے عمل پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تصویر سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ وزیراعظم عمران خان تصویر میں ایک کتاب کا مطالعہ بھی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ 20 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کی تھی کہ ‘عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ 18 مارچ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے بھی کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی تھی۔وزیر اعظم میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ویکسین سے متعلق قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس پر وفاقی وزیر نے ویکسین سے متعلق افواہوں کی تردید کی اور کہا کہ ویکسین لینے کے چند دن بعد ہی جسم میں وائرس سے محفوظ رہنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ وزیر اعظم خیبر پختونخوا کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے ملاکنڈ یونیورسٹی کا دورہ کیا اور ایک نئے تعلیمی بلاک کا افتتاح کیا اور طلبہ سے خطاب کیا تھا۔ علاوہ ازیں انہوں نے سوات موٹر وے کا بھی دورہ کیا تھا اور سوات ایکسپریس وے سرنگ کا افتتاح کیا تھا۔



  تازہ ترین   
چینی صدر سے دوبارہ ملاقات، تجارتی معاہدے، آبنائے ہرمز کھلی رہنی چاہئے: ٹرمپ
سعودیہ کی مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ایران کے درمیان عدم جارحیت معاہدے کی تجویز
آئی ایم ایف کی پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد، گیس، بجلی کے نرخ میں تبدیلی شامل
ایران کیخلاف جنگ کا کوئی جواز نہیں، بحری راستے جلد کھلنے چاہئیں: چین
چین آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس کا مخالف، ہمارا مؤقف بھی یہی ہے: مارکو روبیو
ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، دفاع کیلئے لڑنے کو تیار ہیں: عباس عراقچی
لبنان، اسرائیل براہ راست مذاکرات کا تیسرا دور واشنگٹن میں شروع
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر