عالمی ادارہ صحت کا پنجاب کیلئے ایمبولینس اور موٹرسائیکلوں کا عطیہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )عالمی ادارہ صحت کی جانب سے صوبہ پنجاب کے لیے8 ایمبولینس گاڑیوں اور 15موٹرسائیکلوں کا عطیہ دیا گیا ہے۔اس ضمن میں وزیراعلیٰ آفس میں ایمبولینس گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں پنجاب حکومت کے سپرد کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ڈبلیو ایچ او کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر الپتھاماہی پالا نے ایمبولینس گاڑیوں کی چابیاں پیش کیں۔ایمبولینس گاڑیاں کورونا وائرس کے مریضوں کو اسپتال اور قرنطینہ سینٹرز منتقل کرنے کے لیے استعمال کی جائیں گی جبکہ معمر شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے بھی ایمبولینس استعمال کی جاسکے گی۔وہ مریض جو نقاہت کے باعث اسپتال نہیں آسکیں گے ایمبولینس ان کے گھر تک پہنچے گی جبکہ موٹر سائیکل کے ذریعے کورونا ٹیسٹ کے سیمپل لیبارٹری پہنچائے جاسکیں گے۔ایمبولینس میں آکسیجن، دیگرآلات، ٹیسٹ سیمپل لے جانے کے لیے آئس باکس بھی موجود ہوں گے، لاہور ایئرپورٹ پر کورونا وائرس کے مریضوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس موجود ہوگی۔واہگہ بارڈر پر سرحدپار سے آنےوالے مریضوں کو ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیا جاسکے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایمبولینس گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کا عطیہ کرنے پر ڈبلیو ایچ او کا شکریہ ادا کیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں متحد اور یکساں ہوکر کاوشیں کرنا ہوں گی۔



  تازہ ترین   
بلوچستان:سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 2 خواتین خودکش حملہ آور گرفتار
پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کی قوم بننے کی جانب گامزن ہے: شہباز شریف
ایران کے ہر حملے کے جواب میں ایک پل یا بجلی گھر تباہ کیا جائیگا: ٹرمپ
حوثیوں کی سعودیہ کو دھمکیاں قابل مذمت، تجارت کو نشانہ بنانا قومی سلامتی پر حملہ تصور ہوگا: پاکستان
ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’منفی بی‘ سے ’بی‘ کر دی
ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ
امریکا کے مسلسل گیارہویں رات ایران پر شدید حملے، تبریز اور سیریک میں دھماکے
ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری دیدی: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر