مریم نواز آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوں گی،عظمیٰ بخاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوں گی، نیب نے مریم نواز سے جو بھی تفتیش کرنی ہے کرے۔لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اپوزیشن کے لیے نیب اپنی مرضی کا احتساب چاہتا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نیب آفس کے باہر کارکنوں کا جمع ہونا ان کا جمہوری حق ہے۔مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پچھلی مرتبہ بھی نیب نے حالات خراب کیے کارکنوں کو اشتعال دلایا گیا۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی 12 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتار ی سے روک دیا، مریم نواز نے درخواست میں استدعا کی کہ تمام مقدمات سیاسی ہیں، خدشہ ہے کہ پیشی کے موقع پر نیب گرفتار کرلے گا۔نیب نے اب مریم نواز کو 2 انکوائریوں میں 26 مارچ کو طلب کیا ہے، نیب کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، مریم نواز کیخلاف درج مقدمات کی فہرست ثابت کرتی ہے کہ تمام مقدمات سیاسی ہیں، ایک ہزار480 کنال اراضی کی تحقیقات کیلئے نوٹس پہلے میڈیا کو دیا گیا پھر درخواست گزار کو ارسال کیا گیا۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر