ایسٹرازنیکا ویکسین سے متعلق ایس او پیز کی گائیڈ لائنز جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایسٹرازنیکا ویکسین کن افراد کو نہیں لگائی جاسکتی؟ حکومت نے ایس او پیز کی گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔گائیڈ لائنز کے مطابق ایسٹرازنیکا ویکسین 18 سال سے کم عمر افراد کو نہیں لگائی جاسکتی، ایسٹرازنیکا ویکسین حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے محفوظ ہے، ایسٹرازنیکا کورونا ویکسین بخار میں مبتلا فرد کو نہیں لگائی جاسکے گی۔پاکستان کو ایسٹرازنیکا ویکسین کوویکس کی جانب سے مفت ملے گی، حکومت نے ایسٹراز ینیکا ویکسین کے لیے ایس او پیز کی منظوری دے دی۔گائیڈ لائنز کے مطابق ویکسین لگوانے والے افراد کو سر، جسم درد، ہلکا بخار ہو سکتا ہے، ایسٹرازنیکا ویکسین کورونا پازیٹو مریضوں کو نہیں لگائی جاسکے گی۔ایس او پیز کے مطابق ایسٹرازنیکا ویکسین کورونا سے صحتیاب افراد کو لگائی جا سکے گی، ایسٹرازنیکا ویکسین کو 2 تا 8 ڈگری سینٹی گریڈ پر محفوظ رکھنا ہوگا، ایسٹرازنیکا ویکسین کی 2 خوراکوں میں 12 ہفتے کا وقفہ ہوگا۔ویکسین لگوانے والوں کا پیغام ہے کہ اگر پاکستان میں معمول کی زندگی کی واپسی چاہتے ہیں تو ویکسین کو ہاں، کورونا کو ناں۔



  تازہ ترین   
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
آپریشن شعبان 2، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دینے عزم
وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
پاکستان اور سعودیہ میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا شرائط ختم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر