گزشتہ سال زکام کا شکار ہونے والوں پر اب کورونا کا زور نہیں چلے گا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایک نئی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ سال نزلہ، زکام کا شکار ہونے والے افراد اس سال کورونا وائرس کا شکار نہیں ہو رہے یا پھر اُن میں کورونا وائرس کی علامتیں زیادہ سنگین نظر نہیں آ رہیںاس تحقیق میں 27 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریضوں کو شامل کیا گیا تھا جو 2020ء میں کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے اور 13 ہزار ایسے افراد کا معائنہ کیا گیا تھا جو کہ گزشتہ سال کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے تھے مگر انہیں نزلہ زکام کی شکایت رہی تھی۔تحقیق کے نتائج کے مطابق گزشتہ سال نزلہ زکام کا شکار ہونے والے 13 ہزار میں سے صرف 4 فیصد افراد میں کورونا وائرس مثبت آیا تھا جبکہ جو گزشتہ سال نزلہ زکام یا وبا کا شکار نہیں ہوئے تھے اُن میں اس سال کورونا سے متاثر ہونے کی شرح زیادہ پائی گئی تھی۔ریسرچرز کے مطابق اس پر ابھی مزید تحقیق کرنے کی ضرورت ہے کہ آیا گزشتہ سال نزلہ زکام کا شکار ہونے والے افراد میں اس سال وبا سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر کتنی سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔محقیقین کا ریسرچ کے نتائج سے متعلق مزید کہنا ہے کہ اس تحقیق سے یہ تاثر بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے کہ گزشتہ سال کورونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد یا نزلہ زکام سے متاثر ہونے والے کے لیے کورونا ویکسین ضروری نہیں ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین وبا سے بچاؤ کے لیے بنائی گئی ہے جو کہ ہر انسان کے لیے ضروری ہے چاہے وہ کورونا وائرس ایس او پیز پر سختی سے عمل ہی کیوں نہ کر رہا ہو۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر