مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب طلبی، پی ڈی ایم کا عوامی قوت دکھانےکا فیصلہ

لاہور (نیوز ڈیسک ): مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب طلبی کے موقع پر پی ڈی ایم نے عوامی قوت دکھانےکا فیصلہ کرلیا، مولانا فضل الرحمان خود ریلی کی قیادت کرکے نیب دفتر جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی نیب میں طلبی کے موقع پر مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یو آئی رہنما مولاناعبدالغفورحیدری تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔دورے کے دوران وہ جمعیت علمائے اسلام لاہورکی قیادت سے ملاقاتیں اور پریس کانفرنس کریں گے اور مریم نواز کیساتھ اظہاریکجہتی ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیں گے اور 26مارچ کوجےیوآئی کارکنوں کی شرکت یقینی بنائیں گے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کل لاہور پہنچیں گے ، مولانا فضل الرحمان خود ریلی کی قیادت کرکے نیب دفتر جائیں گے۔پی ڈی ایم جماعتوں کے کارکنان کے 26 مارچ کو نیب دفتر لاہور پہنچیں گے جبکہ پیپلز پارٹی نے مریم نواز کی نیب پیشی پر شرکت کو رابطے سے مشروط کر رکھا ہے۔دوسری جانب مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب طلبی پر میر جےیوآئی لاہورمولانا نعیم الدین کی زیر صدارت پی ڈی ایم کی تیاریوں کیلئے اجلاس ہوا۔اجلاس میں ٹھوکر نیاز بیگ پہنچنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ، مولانا نعیم الدین نے کہا ہر تحصیل کم ازکم 50 گاڑیوں کے ہمراہ شرکت کرے گی اور ہرتحصیل کم ازکم200جماعتی جھنڈوں کابندوست کریں۔ان کا کہنا تھا کہ مرکزی کنٹینر،ساؤنڈسسٹم ضلعی جماعت تیارکرےگی اور تمام تحصیلیں نیب دفترٹھوکر نیاز بیگ پر کارکنان کے ہمراہ جمع ہوں گی۔اجلاس میں مدارس کا دورہ کرنے کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر