امریکی ٹماٹر کو ”محبت کا سبب“ کہتے ہیں۔ہمارے لئے ٹماٹر ایک سبزی ہے

امریکی ٹماٹر کو ”محبت کا سبب“ کہتے ہیں۔ہمارے لئے ٹماٹر ایک سبزی ہے لیکن ماہرین نباتات اس کو ایک پھل قرار دیتے ہیں۔ٹماٹر پودوں کی دنیا میں ایک منفرد خصوصیت کا حامل ہے۔دو سو سال سے کچھ زیادہ عرصہ گزرا کہ امریکی ٹماٹر نہیں کھاتے تھے کیونکہ وہ یہ سمجھتے تھے کہ ٹماٹر زہریلا ہوتا ہے۔ٹماٹر کے زہریلا ہونے کے بارے میں اس تصور نے اس وجہ سے جنم لیا کیونکہ ٹماٹر کے پودے کا تعلق نائٹ شیڈ فیملی سے ہے اور اس خاندان کے بعض پودے واقعی زہریلے ہوتے ہیں۔
اس کے پتوں اور ڈنڈیوں کی تیز اور ناگوار بو نے اس خیال کو اور بھی زیادہ تقویت بہم پہنچائی کہ یہ سبزی کھانے کے لئے موزوں نہیں ہے۔
انگریزی لفظ ”ٹوماٹو“ کی اصل”ٹوماٹی“ ہے جو میکسیکو کی زبان میں ٹماٹر کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔
میکسیکو کے لوگ زمانہ قبل تاریخ سے ٹماٹر کو ایک سبزی کے طور پر کاشت کرتے تھے اور اسے کھاتے تھے۔

دیگر یورپی کھوجیوں نے اس کے جن دوسرے ناموں کا پتہ لگایا وہ ”ٹوماٹی“”ٹوماٹل“اور”ٹوماٹاسو“ تھے۔
خالصتاً میکسیکو کی سرزمین سے تعلق رکھنے والا ٹماٹر اپنی جنگلی شکل میں انڈیز کے پرو‘ایکوڈور‘بولیویا کے علاقے میں اگایا جاتا تھا۔ کاشت شدہ ٹماٹروں کو انڈیز کے نشیبوں سے وسطی امریکہ لے جایا جاتا تھا یہ آج سے کوئی دو ہزار سال پہلے کی بات ہے۔
ٹماٹر کا پہلا معلوم دستاویزی ریکارڈ 1554 سے تعلق رکھتا ہے جب یورپی ادیبوں نے اس کا جنوبی یورپ ‘اٹلی اور فرانس جیسی دور دراز جگہوں پر دیکھے جانے کا تذکرہ کیا۔اٹلی کے لوگوں نے بڑے پیمانے پر ٹماٹر کی کاشت شروع کر دی اور فی الحقیقت وہ پہلے یورپی تھے جنہوں نے ٹماٹر کھائے۔امریکی اب تک اس سے دور بھاگتے تھے اور اس کو شک و شبہ کی نظر سے دیکھتے تھے۔
بالآخر ایک فرانسیسی مہاجر نے 1789ء میں ٹماٹر کو امریکہ میں روشناس کرایا۔تھامس جیفرسن نامی امریکی مدبر ٹماٹر کا بڑا شیدائی تھا اور وہ ورجینیا میں اپنے فارم پر ٹماٹروں کی وافر فصل اگاتا تھا۔
ٹماٹر کا پودا سلانیشیا فیملی کا ممبر ہے جس سے شملہ مرچ‘آلو‘بینگن تعلق رکھتے ہیں اور یہ بحیرہ روم کی آب وہوا میں اور اکثر عام مٹی میں بہتر پیدا ہوتا ہے۔
عام طور پر یہ پھل(اسے سبزی صرف اس لئے کہا جاتا ہے کہ یہ کھانے پکانے میں زیادہ استعمال ہوتا ہے)گرمیوں کے آخر سے ابتدائی خزاں تک بویا جاتا ہے۔مشرق وسطیٰ کے ٹماٹر عام طور پر بڑے اور لمبے یا موٹے اور گول ہوتے ہیں۔ان کی رنگت سبز مائل سرخ سے لے کر شوخ قرمزی ہوتی ہے اور چونکہ یہ درست حالات میں پیدا ہوتے ہیں اور ان کی افزائش کے لئے آب و ہوا نہایت موزوں ہوتی ہے اس لئے یہ ذائقہ دار‘رس بھرے اور میٹھے ہوتے ہیں۔



  تازہ ترین   
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت
پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ
بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی: مریم نواز
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا
صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر