سشانت کا نام آسٹریلیا کی بینچ پر نصب، تصاویر وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گزشتہ سال خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بالی ووڈ اسٹار سشانت سنگھ راجپوت کی یاد میں اُن کے نام کی تختی آسٹریلیا کے بینچ پر نصب کردی گئی۔سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آسٹریلیا کے ایک بینچ کی تصویریں شیئر کی ہیں جن پر اُن کے بھائی سشانت کے نام کی تختی آویزاں ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسٹریلوی حکام کی جانب سے تختی پر سشانت کو ’ماہر فلکیات ، ماحولیات اور انسان دوست‘ قرار دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ تختی پر سشانت سنگھ کے ملک ’بھارت‘ کا نام لکھا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی اداکار کی تاریخ پیدائش اور موت کی تاریخ بھی درج کی گئی ہے۔شویتا سنگھ کیرتی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا بھائی تو زندہ نہیں لیکن اُس کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔‘یاد رہے کہ 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت گزشتہ سال 14 جون کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔سوشانت سنگھ کی خودکشی کے واقعے کی تحقیقات کے دوران پولیس کو ان کے گھر سے کچھ دستاویزات موصول ہوئے تھے جن کے مطابق سوشانت سنگھ ڈپریشن کا علاج کروا رہے تھے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر