سندھ میں کون سے علاقوں میں اسکول بند رہیں گے؟ طلبا کیلئے اہم خبر

کراچی(نیوز ڈیسک)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ میں کوئی اسکول بند نہیں ہوگا ، صرف اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں اسکول بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند کرنے کے حوالے سے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک بھر میں کرونا وائرس کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے اور اس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب اور کے پی کے میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور اس صورتحال کے پیش نظر ملک کے کچھ اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند کئے گئے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ الحمداللہ سندھ میں کرونا وائرس کی صورتحال کنٹرول میں ہے اور یہاں پر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مقابلے مریضوں کی تعداد میں کمی ہے، صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں رکھیں جائیں گے تاہم صرف اسمارٹ لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں اسکول بندرہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کے تحت صرف 50 فیصد ہی بچوں کو بلایا جاسکے گا اور نجی،سرکاری تعلیمی ادارے ایس او پیزپر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ کسی تعلیمی ادارے میں کورونا کا کیس سامنے آتا ہے تو بندکیا جائے گا اور ایس او پیز خلاف ورزی پرتعلیمی ادارہ بند کرکے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے ،شیڈول کے مطابق امتحانات ہوں گے، این سی او سی کے تعلیم کے حوالے سے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ اس سال کسی بھی درجے میں بغیر امتحانات کسی کو پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
بلوچستان:سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 2 خواتین خودکش حملہ آور گرفتار
پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کی قوم بننے کی جانب گامزن ہے: شہباز شریف
ایران کے ہر حملے کے جواب میں ایک پل یا بجلی گھر تباہ کیا جائیگا: ٹرمپ
حوثیوں کی سعودیہ کو دھمکیاں قابل مذمت، تجارت کو نشانہ بنانا قومی سلامتی پر حملہ تصور ہوگا: پاکستان
ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’منفی بی‘ سے ’بی‘ کر دی
ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ
امریکا کے مسلسل گیارہویں رات ایران پر شدید حملے، تبریز اور سیریک میں دھماکے
ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری دیدی: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر