سعودی عرب میں تیل کی پیداوار: عالمی مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی

ریاض(نیوز ڈیسک): سعودی آرامکو کے سی ای او امین الناصر نے کہا ہے کہ انجینیئرنگ اقدامات کی بدولت سعودی عرب کی یومیہ تیل پیداوار 13 ملین بیرل تک پہنچ جائے گی۔ مستقبل میں تیل کی طلب میں زبردست اضافہ متوقع ہے۔سعودی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الناصر نے کہا کہ تیل منڈی کے حوالے سے پرامید ہیں۔سال2020 کے دوران دنیا کی کسی بھی شراکتی کمپنی کے مقابلے میں سب سے زیادہ تیل کی تقسیم کا اعزاز سعودی آرامکو کے حصے میں آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2021 کے آخر تک تیل کی یومیہ پیداوار 99 ملین بیرل تک پہنچ جائے گی۔ امین الناصر کا کہنا تھا کہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے بانڈز کے باوجود قرضوں کے معاملات کنٹرول میں ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ سعودی عرب کی جانب سے تیل پیدا کرنے والے اتحادی ممالک کے ساتھ ایک ملاقات میں توقع سے زیادہ پیداوار میں کمی لانے پر رضامندی کا اظہار کیا گیا تھا جس کے بعد تیل کی قیمتیں فروری 2020 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: عاصم افتخار
امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
یمنی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو الرٹ جاری
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ٹیم کا بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
سویڈن پارلیمانی انتخابات، ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی جماعتیں آگے
ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کے ساتھ امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار
ایران نے جنگ شروع نہیں کی، دفاع پر مجبور ہوا: مسعود پزشکیان
موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر