بھنڈی: غذائیت سے بھرپور موسم گرما کی سبزی، فائدے بھی بے شمار

لاہور(نیوز ڈیسک): بھنڈی کا شمار برصغیر کی سب سے زیادہ کھائی جانے والی سبزیوں میں ہوتا ہے۔ سبز رنگ کی اس سبزی میں غذائیت کیساتھ ساتھ بہت سے فائدے بھی ہیں جو انسانی صحت کیلئے بہت ضروری ہیں۔ذہنی دباؤ سے بچائےبھنڈی کو بطور غذا اپنی خوراک میں شامل کرنے والے افراد ذہنی دباؤ سے محفوظ رہتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھنڈی کے پتوں اور بیجوں میں دو بڑے کمال کے اجزا پائے جاتے ہیں جو دماغی صحت کیلئے بہت مفید ہیں۔ ان اجزا کے نام فینول اور فلیونوائڈ ہیں۔ غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھنڈی کا سب سے زیادہ فائدہ اس میں کینسر جیسے موذی مرض سے بچاؤ کی صلاحیت ہے۔ اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بھنڈی میں پایا جانے والا مادہ لیکٹن چھاتی کا کینسر بننے کا باعث بننے والے خلیو کا خاتمہ کرتا ہےگردوں کی بیماریاںموجودہ دور کے انسانوں میں آلودگی، ناقص غداؤں اور آلودگی کی وجہ سے گردوں کی بیماریاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ شوگر میں مبتلا مریضوں کے گردے بھی فیل ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔ طبی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ بھنڈی کا باقاعدہ استعمال ناصرف شوگر کے مریضوں کی طبیعت میں بہتری لاتا ہے بلکہ انھیں گردوں کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔شوگر کے مرض سے بچاؤبھنڈی کا ایک اور بڑا فائدہ شوگر جیسے موذی مرض سے بچاؤ ہے۔ بھنڈی ایسی لاجواب سبزی ہے جو انسانی جسم کے اندر شوگر کے لیول پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اگر مریض باقاعدگی سے بھنڈی کا استعمال کریں تو اس سے وہ اس مرض سے اپنا بچاؤ کر سکتے ہیں۔سانس کی بیماری میں فائدہ مندطبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جو شخص بھنڈی کا باقاعدگی سے کرتا ہے، اس میں سانس کی بیماریاں کم پیدا ہوتی ہیں۔ دمہ جیسے مرض سے بچنے کیلئے بھنڈی کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کھانسی کے مرض میں بھی یہ فائدہ مند ہے۔کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکےہم جانتے ہیں کہ کولیسٹرول کی زیادتی انسان کو دل کے عارضے میں مبتلا کر دیتی ہے۔ اگر بھنڈی کو روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لیا جائے تو اس مرض سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ یہ سبزی دل کو قوت بخشتی ہے۔غذائیت سے بھر پور اجزابھنڈی میں غذائیت سے بھرپور اجزا پائے جاتے ہیں۔ طبی ماہرین نے اپنی تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ یہ سبزی مختلف وٹامن کا خزانہ ہے۔



  تازہ ترین   
آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس آج، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونےکا امکان
ٹرانسپورٹرز کا آج لاہور سمیت پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
انڈونیشیا کے صدر کا دورہ پاکستان آج، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا امکان
بھارتی وزیر خارجہ کا بیان اشتعال انگیز، ہندوتوا نظریے کی تحقیقات کریں: دفتر خارجہ
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری متوقع
ڈیرہ بگٹی: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد جہنم واصل
بلوچستان میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر نے 100 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے
نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں تاریخی نتائج آئیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر