سال 2021 میں کن اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) مہنگائی کے مارے عوام کیلئے سال 2021 بھی بھاری گزرا اور اکثر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔سال 2021 میں مہنگائی پر جاری دستاویز کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 199 روپے 78 پیسے مہنگا ہوگیا، سال کے شروع میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 973.78 روپے تھا جوبڑھ کر اوسط 1173.56 روپے ہوگیا۔سال کے شروع میں چینی 84 روپے فی کلوفروخت ہورہی تھی جو نومبر کے پہلے ہفتے میں 140 روپے تک بھی فروخت ہوئی، اب اس کی اوسط قیمت 91 روپے 53 پیسے فی کلو ہے۔سال2021 میں گھی کی اوسط فی کلو قیمت142 روپے 75 پیسے بڑھی، مٹن 163 روپے 68 پیسے، بیف 100 روپے 41 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جب کہ تازہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے13 پیسے اور دہی کی فی کلو قیمت میں11 روپے 12 پیسے کا اضافہ ہوا۔،رپورٹ کے مطابق دال مسور 52 روپے 86 پیسے، دال چنا 17 روپے 24 پیسے، گڑ 13 روپے 50 پیسے اور لہسن 43 روپے 84 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ۔جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی ان میں ایک سال میں دال ماش 42 روپے 59 پیسے فی کلو سستی ہوئی، دال مونگ 56 روپے 20 پیسے اور انڈوں کی قیمت میں21 روپے 28 پیسے فی درجن کمی ہوئی جب کہ زندہ مرغی، ٹماٹر کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر