سابق گورنر اسٹیٹ بینک کا مرکزی بینک کی خود مختاری کے بل پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سابق گورنر اسٹیٹ بینک اور وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے مرکزی بینک کی خود مختاری کے بل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے عشرت حسین کا کہنا تھا کہ مانیٹری اور فسکل کوآرڈینیشن بورڈ کو ختم نہیں کرنا چاہیے تھا، اشد ضرورت ہے کہ ملک کی دونوں پالیسیاں کوآرڈینیشن سے ایک ہی سمت میں چلیں، پالیسیاں الگ الگ سمت میں نہیں چلنی چاہئیں۔سابق گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ حکومت کو کمرشل بینکوں سے مسلسل اتنا قرضہ نہیں لینا چاہیے اور آئی ایم ایف کو سمجھانا چاہیے تھا کہ قیمتوں میں استحکام کو معاشی ترقی پر اتنی زیادہ ترجیح دینا زیادتی ہو گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا جس کے تحت وفاقی حکومت مرکزی بینک سے قرضہ حاصل نہیں کر سکے گی۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر