لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان کی معروف و ہردل عزیز اداکارہ اور ماڈل صبا قمر نے اس سال شادی کی پیشکش پر ہاں کہہ دیا۔انسٹاگرام اکاؤنٹ پرصبا قمر نے اپنی دلکش تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’اگر یہ ہونا ہے تو ہو جائے گا‘۔صبا قمر کی پوسٹ پر بلاگر عظیم خان نے انہیں شادی کی پیشکش کرتے ہوئے لکھا ’آؤ شادی کرلیتے ہیں اس سال؟‘۔شادی کی پیشکش پر صبا قمر نے لکھا ’ قبول ہے‘۔ ساتھ ہی اداکارہ نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے محبت کا نشان دل بھی بنا ڈالا۔دونوں شخصیات کی جانب سے شادی کی بات چیت اور رضامندی ظاہر کرنے کے بعد مداحوں نے بھی اپنی رائے دینا شروع کردی۔صبا قمر کے اکاؤنٹ پر متعدد لوگوں نے حیرانی کا اظہار کیا اور لکھا کہ آپ دونوں کی جوڑی بہترین ہے۔
صبا قمر نے شادی کے لئے ’قبول ہے‘ کہہ دیا



