چیئرمین نیپرا مہنگی بجلی کی پیداوار پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے ناراض

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مہنگی بجلی کی پیداوار پر سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور نیشنل پاور کنسٹرکشن کارپوریشن (این پی سی سی) پر خفگی کا اظہار کیا ہے۔سی پی پی اے اور این پی سی سی کی طرف سے نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ بجلی 4 روپے 33 پیسے اضافے کی درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کی۔کراچی والوں پر بجلی گرانے کا منصوبہ، قیمت میں بڑے اضافے کی درخواست درخواست گزاروں کی جانب سے چیئرمین نیپرا کو بتایا گیا کہ مہنگے فیول کے باعث بجلی کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا، بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کےالیکٹرک کے سوا تمام تقسیم کارکمپنیوں کے لیے ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق نومبر کے لیے اضافے کا بوجھ 35 ارب 70 کروڑ روپے بنے گا۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ آپ صرف بجلی پیدا کرتے ہیں، یہ نہیں دیکھتے کہ یہ مہنگا پلانٹ ہے، ہم 3 سال کا آڈٹ کراتے ہیں کہ کس پلانٹ نے کتنی بجلی پیدا کی۔اس موقع پر چیئرمین نیپرا نے مہنگی بجلی کی پیداوار پر سی پی پی اے اور این پی سی سی پر خفگی کا اظہار بھی کیا۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر