لاہور(نیوز ڈیسک )ہالی ووڈ کے معروف گلوکار و اداکار جونی ڈیپ کے گھر میں ایک نامعلوم شخص گھس آیا جو ان کے گھر میں شاور اور ڈرنک کے مزے لیتا رہا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جونی ڈیپ کے پڑوسیوں نے ایک نامعلوم شخص کو اداکار کے گھر کے عقبی حصے میں سوئمنگ پول کے قریب دیکھنے کے فوراً بعد پولیس کو اطلاع دی۔پولیس جب تک جونی ڈیپ کے کروڑوں کی مالیت کے مینشن تک پہنچی تب تک نامعلوم شخص جونی ڈیپ کے گھر کے واش روم میں شاور کے مزے لیتا رہا۔پولیس کے دروازہ پیٹنے پر بھی جب اس شخص نے دروازہ نہ کھولا تو پولیس کو بلآخر دروازہ توڑنا پڑا۔پولیس کے مطابق نامعلوم شخص نے جونی ڈیپ کا باتھ روم استعمال کرنے سے قبل گلوکار کے ڈرنک بار سے ڈرنک بھی پی۔اس سے قبل جنوری میں بھی ایک بے گھر خاتون جونی کے گھر میں گھس چکی ہے۔
جونی ڈیپ کے گھر میں نامعلوم شخص کی عجیب حرکتیں



