موسم سرما کیلیے 2 لاکھ ٹن فرنس آئل درآمدکیا، حماد اظہر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وفاقی وزیر حماد اظہرنے کہا ہے کہ موسم سرما کیلیے2 لاکھ ٹن فرنس آئل درآمد کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر حماد اظہرنے کہا کہ زیادہ طلب کی پیشگوئی، ایل این جی کارگوز میں مزید ڈیفالٹ کے خطرات اور بجلی کے پیداواری کارخانوں میں کم اسٹاک کی وجہ سے موسم سرما کیلیے2 لاکھ ٹن فرنس آئل درآمد کیا گیا، نہروں کی سالانہ بندش کی وجہ سے ڈیموں سے پانی کا اخراج کم ہوا ہے اس لیے فرنس آئل سے چلنے والے پلانٹس چل رہے ہیں اور آئندہ چند یوم میں فرنس آئل کی کھپت 13ہزار ٹن یومیہ ہوجائیگی۔ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ فرنس آئل سے متعلق بعض غلط فہمیوں کی وضاحت ضروری ہے، موسم گرما میں پاکستان کو فرنس آئل کی معتدل کمی کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ پیوستہ سال کے مقابلہ میں ڈیموں میں کم پانی کی وجہ سے پاورپلانٹس زیادہ چلائے گئے، فرنس آئل کی کھپت گزشتہ سال کے مقابلہ میں116 فیصد زیادہ رہی تھی، مقامی ریفائنریز اس حجم کا نصف پیداوار دے رہی ہے اور آئی پی پیز کے پاس موجود ذخائر اب بھی مطلوبہ سطح سے کم ہے۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر