ایف بی آر ایکشن میں آگیا، بااثرنجی رئیل اسٹیٹ مالکان سے2ارب 38کروڑ بقایا جات وصول کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے واجبات کی وصولی کے لیے سینکڑوں بااثر نادہندہ نجی رئیل اسٹیٹ مالکان کی جانب سے واجب الادا دو ارب اڑتیس کروڑکیپٹل ویلیو ٹیکس (CVT) جمع کرانے کیلئے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (ICT) کے بینک اکاؤنٹ کو منسلک کردیا ہے۔روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق ایف بی آر کو یہ سخت ایکشن اس لیے اٹھانا پڑا کیونکہ آئی سی ٹی ریونیو ڈیپارٹمنٹ اربوں روپے کی بقایا رقم وصول کرنے میں ناکام رہا ہے،جب آئی سی ٹی کے ریونیو کلکٹر سے رابطہ کیا گیا تو ترجمان نے جواب دیا کہ یہ ٹیکس سال 2010سے 2018تک کی ٹیکس کی رقم تھی اور پرائیویٹ سیکٹر کے رئیل اسٹیٹ مالکان نے عدالت سے رجوع کیا لیکن معزز عدالت نے پرائیویٹ سیکٹر کے رئیل اسٹیٹ مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ چنانچہ ایف بی آر نے ایسا قدم اٹھایا اور آئی سی ٹی بینک اکاؤنٹ منسلک کر دیا۔ اب ایف بی آر کے آر ٹی او اور آئی سی ٹی کے ریونیو افسر نے مذاکرات کیے اور فیصلہ کیا کہ آئی سی ٹی جائیداد کے مالکان کی تفصیلات شیئر کرے گا اور ایف بی آر کو ٹیکس نادہندگان کی جائیداد قرق کرنے میں مدد کرے گا۔ تمام بڑی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے علاوہ ICT کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے افرادٹیکس نادہندگان کی فہرست میں شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت
پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ
بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی: مریم نواز
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا
صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر