ملک کا دفاع مزید مضبوط ہو گیا، چین نے پاکستان کیلئے جدید جنگی بحری جہاز تیار کر لیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ملک کا دفاع مزید مضبوط ہو گیا، چین نے پاکستان کیلئے جدید جنگی بحری جہاز تیار کر لیا، جنگی بحری جہاز جدید ترین سطح آب، زیر آب اور فضائی ہتھیاروں کے نظام، الیکڑانک وارفیئر، فضائی و سمندری سرویلنس اور ایکوسٹک سنسرز کی خصوصیات کا حامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے چوتھے ٹائپ 054 نیول جہاز کی لانچنگ کی تقریب ہوئی جس میں چین میں تعینات پاک بحریہ کے چیف نیول اوورسیر کموڈور راشد محمود شیخ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ترجمان پاک بحریہ یک مطابق یہ جہاز ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہوگا،اسی طرز کا پہلا جہاز پی این ایس تغرل حال ہی میں پاک بحریہ کے سپرد کیا جاچکا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کموڈور راشد محمود شیخ نے کہا کہ عالمی سطح پر درپیش وبائی صورتحال کے باوجود پراجیکٹ کی بر وقت تکمیل چینی شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوںنے کہاکہ اسٹیٹ آف دی آرٹ فریگیٹ جہازوں کی تیاری پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کی عکاس ہے۔ تقریب میں چینی بحریہ، شپ بلڈنگ کمپنی اور شپ یارڈ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے چین سے 4 ٹائپ 054 نیول جنگی جہازوں کے حصول کا معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت پہلا پی این ایس طغرل نامی جنگی جہاز نومبر میں پاکستان کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے پہلے 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس طغرل نے 8 نومبر کو پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ جبکہ اس طرز کے مزید 2 جہاز تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں جو عنقریب پاک بحریہ میں شامل ہوں گے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر