نئی آٹو پالیسی میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): حکومت نے نئی 5 سالہ آٹو پالیسی کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ٹیکس میں چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔\منظرعام پر آنے والے دستاویزات کے مطابق مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 17 سے ایک فیصد جبکہ الیکٹرک گاڑیوں کے پرزہ جات پر کسٹم ڈیوٹی ایک فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مزیدپڑھیں: آٹو پالیسی سے گاڑیوں کے درآمدکنندگان اور ڈیلرز بھی ناخوش دستاویزات میں کہا گیا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی سی بی یو کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی 25 سے کم کرکے 10 فیصد ہوگی اور موٹرسائیکل کے الیکٹرک پرزہ جات پر ایک فیصد کسٹم ڈیوٹی ہوگی۔متن کے مطابق ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کم کرکے 8،5 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ہائبریڈ سی بی یو کی امپورٹ پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی جانے کا امکان ہے۔دستاویزات کے مطابق 1800 سی سی سے اوپر کی ہائبریڈ گاڑیوں پر 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کم کی جائے ی اور 1800 سی سی سے کم ہائِبریڈ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی صفر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں آٹو پالیسی کے تحت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے سخت فیصلے بھی لیے گئے۔اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا کہ گاڑیوں کے حفاظتی معیارات پر پورا نہ کرنے پر گاڑیوں کی درآمد اور تیاری پر پابندی ہوگی۔حکومتی دستاویزات کے مطابق 30 جون 2022 کے بعد حفاظتی معیارات پورے نہ کرنے پر پابندیاں عائد ہوں گی۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر