فیس بک نے 1.3 بلین جعلی اکاؤنٹس اور غلط معلومات پر مبنی 12 ملین پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں

لاہور (نیوز ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے گزشتہ سال اکتوبر سے دسمبر کے درمیان 1.3 بلین جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دئیے جبکہ کویڈ 19 سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے والی 12 ملین پوسٹس بھی ہٹائی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ویب سائٹ پر غلط معلومات کو ٹریک کرنے کیلئے 35,000 افراد کام کر رہے تھے جنہوں نے تمام جانچ پڑتال کے بعد گزشتہ سال اکتوبر سے دسمبر کے درمیان 1.3 بلین جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کئے جبکہ کویڈ 19 سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے والی 12 ملین پوسٹس بھی ہٹائیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وباءکے دوران بیماری اور اس کی ویکسین کے حوالے سے فیس بک اور ٹوئٹر سمیت دیگر سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر بہت زیادہ غلط معلومات گردش کرتی رہیں جن کا وقتاً فوقتاً سدباب کیا جاتا رہا ہے اور مستقبل میں بھی ایسا کیا جاتا رہے گا۔ یاد رہے کہ غلطیوں سے متعلق فیس بک کے ڈیٹا کا انکشاف امریکی ایوان کمیٹی برائے توانائی و تجارت کے ایک معائنہ سے پہلے سامنے آیا ہے کہ کس طرح فیس بک سمیت ، ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز غلط معلومات سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھاتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی
یوم آزادی: مسلح افواج کا تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش
پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
پانی ہماری ریڈ لائن، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم
ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر