انٹرنیٹ اسپیکٹرم کی نیلامی سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہوسکے2021

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): ٹیلی کوم سیکٹر کے حوالے سے 2021 ایک اچھا سال رہا جب کہ اس برس سب سے اہم واقعہ اسپیکٹرم کی نیلامی تھی جس کے نتیجے میں انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار میں بہتری کی توقع تھی۔
بدقسمتی سے اسپیکٹرم کی نیلامی سے موبائل انٹرنیٹ میں بہتری کا مقصد حاصل نہ ہوسکا نہ ہی حکومت کے لیے اس سے متوقع آمدنی حاصل ہوپائی۔ وجہ یہ تھی کہ پورے کے بجائے جزوی طور پر اسپیکٹرم فروخت ہوسکا جس سے حکومت کو متوقع 830 ملین کے بجائے 279 ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی۔ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں اسی طرح کی نیلامی سے بہتر نتائج حاصل ہوئے۔ وہاں پیش کش کردہ اسپیکٹرم کا 62فیصد نیلام ہو گیا اور حکومت کو تخمینہ شدہ آمدن کا 76فیصد حاصل ہوا۔ 5مزید بینڈز میں بے تحاشا اسپیکٹرم غیراستعمال شدہ ہے۔بہتر یہ ہے کہ اس اسپیکٹرم کو جتنی جلد ہوسکے ریلیز کردیا جائے قبل اس کے کہ اسٹار لنک سیٹیلائٹس جیسی ٹیکنالوجیز اسپیکٹرم کی افادیت صفر کردیں۔ اگست 2021ء میں انٹرنیٹ آف تھنگز ( آئی او ٹی ) کے لیے لائسنس فری اسپیکٹرم اور ریگولیٹری فریم ورک پر مشاورت مکمل ہوگئی تھی مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔عالمی سطح پر آئی او ٹی ٹیلی کوم سیکٹر کا برق رفتاری سے وسعت پاتا جزو ہے۔ یہ زراعت، لائیواسٹاک، جنگلات، پانی کا تحفظ اور ذخیرہ کاری، سپلائی چین، ٹریفک اینڈ یوٹیلٹیز مینجمنٹ سمیت متعدد شعبوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔آئی او ٹی کے لیے لائسنس فری اسپیکٹرم کا اجرا نہ ہونے سے متعدد شعبے مطلوبہ ترقی سے محروم ہیں۔ اس کے علاوہ ریفارمڈ موبائل لائسنسنگ فریم ورک، فریکوئنسی شیئرنگ؍ ٹریڈنگ فریم ورک وغیرہ بھی 2021ء میں حقیقت نہ بن سکے۔پاکستانی ٹیلی کوم کمپنیاں متوقع طور پر اگلے پانچ سالوں میں اپنے نیٹ ورکس پر ساڑھے تین ارب ڈالر خرچ کریں گی۔ ورلڈ بینک کی معاونت سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی فائیو جی حکمت عملی تشکیل دینے پر احسن طریقے سے کام کررہی ہے۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر