برطانوی (نیوز ڈیسک)ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم’ فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار ون ڈیزل کے بیٹے بھی اس بار والد کے ساتھ فلم میں اداکاری کرتے ہوئے اپنا ڈیبیو کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 10 سالہ ونسنٹ فلم میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔ ان کے کنٹریکٹ میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ونسنٹ کو ایک ہزار5 ڈالر فی دن معاوضہ بھی دیا گیا۔ جبکہ انہیں فلم میں کتنا ٹائم اسکرین پر دکھایا جائے گا اسکی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔دنیا بھر میں شائقین ’ فاسٹ اینڈ فیوریس نو ‘ کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں لیکن یہ انتظار 25 جون کو ختم ہوگا جب فلم نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔واضح رہے ’فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ کی ریلیز کورونا وائرس کی وجہ سے کئی بار ملتوی کی جاچکی ہے۔
ون ڈیزل کے بیٹے’ فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ میں اداکاری کرینگے



