کورونا ویکسئن کی نجی اداروں کے ذریعے خریدوفروخت پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا وزیراعظم کو خط

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان میں کورونا ویکسین کی نجی اداروں کے ذریعے درآمد اور فروخت کے معاملے پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی وائس چیئرپرسن جسٹس(ر) ناصرہ جاوید اقبال نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔ خط میں جسٹس(ر) ناصرہ جاوید اقبال نے وزیراعظم سےکہا ہے کہ اطلاعات کے مطابق کابینہ نے روسی ویکسین اسپوٹنک V کی دوخوراکوں کی قیمت 8 ہزار 449 مقرر کی ہے اور چینی کوروناویکسین کےفی انجیکشن کی قیمت4 ہزار 225 روپےمقرر کی گئی ہے۔جسٹس(ر) ناصرہ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ دنیامیں حکومتیں کورونا ویکسین عوام کو مفت فراہم کر رہی ہیں، پاکستان پہلا ملک ہےجس نے کورونا ویکسین نجی اداروں کو درآمدکرنے کی اجازت دی،کابینہ کی روسی ویکسین کی منظورکردہ قیمت عالمی قیمت سے 160 فیصدزیادہ ہے۔ وائس چیئرپرسن ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے مطابق بھارت میں روسی کورونا ویکسین اسپوٹنک V کی قیمت 1500 پاکستانی روپے بنتی ہے، عالمی مارکیٹ سے150 فیصد زیادہ قیمت پر فروخت اوورچارجنگ کا سنجیدہ ایشو ہے، ویکسین کی خریداری کی شفافیت کےلیے تمام حکومتوں کو خط لکھا ہے کہ پانچ چیزوں کو یقینی بنائیں۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کا کہنا ہےکہ کورونا ویکسین کی خریداری کی تمام تر تفصیلات عوامی سطح پر جاری کی جائیخط کے متن کے مطابق پہلا نکتہ کس حکومت کو کونسی ویکسین کی ضرورت ہے،دوسرا نکتہ کس ویکسین کی کتنی خوراکوں کو یقینی بنایا گیا ہے،تیسرا نکتہ آپ کے ملک میں ویکسین کب تک پہنچےگی اور ہر ایک کو کب تک دستیاب ہوگی ،چوتھا نکتہ حکومت ایک ویکسین کی خوراک کتنے میں خرید رہی ہے،پانچواں نکتہ کیاحکومت نےایک ایسی ویب سائٹ بنائی ہےجس پرویکسین کی خریداری مالی وسائل اورخریداری کے کنٹریکٹس کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں؟خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نجی اداروں کےذریعےویکسین کی خریداری کی پالیسی پرنظرثانی کریں،کرپشن امکانات کوختم کرنےکے لیے نجی اداروں کےذریعے ویکسین خریداری کی پالیسی کو منسوخ کیا جائے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر