سندھ، پنجاب میں شدید ژالہ باری اور بارش

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سندھ اورپنجاب کےمختلف شہروں میں شدید ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔کمالیہ، لودھراں، بھکر، خیرپور، جیکب آباد، کندھ کوٹ سمیت کئی شہروں میں بادلوں کی گھن گرج اور برستے اولوں سے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔طوفانی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، جل تھل ایک ہوگیا، فیڈر ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔سندھ کے علاقوں سکھر، شہداد کوٹ میں بارش سے گندم اور سرسوں کی کھڑی فصلیں متاثر ہو گئیں، جبکہ تنگوانی میں گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ادھر لاہور اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔



  تازہ ترین   
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 36 دہشتگرد جہنم واصل
پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے: وزیر خزانہ
جے ڈی وینس کا آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بحال ہونے کا دعویٰ
اسحاق ڈار سے یوگنڈا کے سابق وزیراعظم کی ملاقات، عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
امریکی معیشت مضبوط، روزگار میں اضافہ ہوا، اب شرح سود کم کی جائے: ٹرمپ
ایران کے معاملے پر درست فیصلہ کیا، ہم یہ جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں: ٹرمپ
ایرانی حکومت کا خاتمہ مرکزی ہدف، مقصد حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکے: نیتن یاہو کا دعویٰ
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر