انتہائی غربت کے مکمل خاتمے میں چینی کامیابی کی یونانی میڈیا پر تعریف

ایتھنز (شِنہوا) انتہائی غربت مکمل طور پر ختم کرنے میں چینی کامیابی کی یونانی میڈیا پر مقامی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے تعریف کی ہے۔
چین نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ انتہائی غربت مکمل طور پر ختم کردی گئی ہے، 2020 میں موجودہ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے چین کے تقریباً 10کروڑ دیہی رہائشیوں کو 8سال کی مشکل کوششوں کے بعد غربت سے نکال لیا گیا ہے۔نیوز ویب سائٹ slpress.gr پر “چین نے یہ کیسے کیا” کے عنوان سے شائع ہونے والے ایک مضمون میں یونان کی اسکالر،جو کہ اکیڈمی آف چائنہ اوپن معاشی مطالعہ (یو آئی بی ای) میں محقق بھی ہیں، غیر ملکی ماہر یو آئی بی ای، پیلاگیا کارپاتھیوٹاکی نے کامیابی کی کہانی کے پیچھے وجوہات بیان کیں۔کارپاتھیوٹاکی نے زور دیا کہ چین نے اقوام متحدہ کی جانب سے پائیدار ترقی کیلئے مقرر کئے گئے 17میں سے پہلا ہدف مقررہ وقت سے 10سال قبل حاصل کرلیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی بینک کے اعدادوشمار کے مطابق 1970کے آخر سے اب تک چینی معاشی نمو نے عالمی غربت کو 70فیصد تک کم کرنے میں مدد کی ہے۔یونانی ماہرنے وضاحت کی کہ یہ حاصل کرنے کیلئے افقی اورعمودی پالیسی مداخلت کے ساتھ ایک عملی منصوبہ نافذ کیا گیا جس کا بنیادی مقصد انتہائی غربت ختم کرنا مقرر کیا گیا اور اسی طرح دیہات میں حیات نو کیلئے حکمت عملی اپنائی گئی کیونکہ یہ صدی کا دوسرا مقصد حاصل کرنے کیلئے ایک اہم شرط ہے۔گز شتہ 8 برسوں کے دوران 30 لاکھ سے زائد عوامی شعبہ سے عہد یداروں کو اگلے محاذوں پر غربت سے لڑنے کے لیے شہروں اور ٹاؤنز سے دیہاتوں میں بھیجا گیا جس کا مقصد گھر گھر پہنچنے کے ایکشن پلان پر عملدر آمد تھا جبکہ چینی حکومت نے تقر یباً 16 کھرب یوآن (246 ارب امر یکی ڈالرز) کے مالیاتی فنڈز مسئلہ سے نمٹنے کے لیے خرچ کیے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر