اس وقت ٹی بی ہمارے جیسے ممالک کیلئے بہت بڑا مسئلہ ہے، یاسمین راشد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اس وقت ٹی بی ہمارے جیسے ممالک کے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے، ٹی بی سے متعلق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن بہت بڑی آگاہی مہم چلا رہی ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ دنیا کے 30 ایسے ممالک ہیں جہاں ٹی بی کا بہت زیادہ نمبر ہے، ہم ان 30 ممالک میں پانچویں نمبر پر ہیں، جو ایک پریشان کن صورتحال ہے۔یاسمین راشد نے کہا کہ کئی لوگوں کو پتہ نہیں چلتا اور انہیں ٹی بی ہوتی ہے، ٹی بی کا علاج موجود ہے جبکہ تشخیص بھی بہت ضروری ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم لوگ سیلف میڈیکیشن بہت زیادہ کرتے ہیں، اگر ٹی بی کی ٹائم پر تشخیص ہو جائے تو علاج ممکن ہے جبکہ حکومت ٹی بی کا مفت علاج فراہم کر رہی ہے۔وزیر صحت پنجاب نے یہ بھی کہا کہ وقت بہت کم ہے کیونکہ ہر قسم کی وبا پھیلی ہوئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ 2020ء میں 5 لاکھ لوگوں کی اسکریننگ کی گئی جن میں ایک لاکھ 53 ہزار 970 مریض سامنے آئے جبکہ 10ہزار سے زائد بچوں میں ٹی بی کی تشخیص ہوئی۔یاسمین راشد نے کہا کہ ہر فارمیسی کو ایپ دیا ہے کہ جو ٹی بی کا مریض آئے اس کی تفصیلات رجسٹر کریں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑا قدم ہے جس میں ڈبلیو ایچ او نے بھی ساتھ دیا۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر