امریکی وزیرِخارجہ کی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔ملالہ نے اس ملاقات کے دوران افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد خواتین کے حقوق کی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’افغانستان اس وقت واحد ملک ہے جہاں لڑکیوں کو ثانوی تعلیم تک رسائی حاصل نہیں ہے اور انہیں پڑھنے سے منع کیا جاتا ہے‘۔ملالہ نے امریکی وزیرِ خارجہ سے ملاقات کے دوران امریکی صدر بائیڈن کے لیے لکھا گیا ایک افغان لڑکی کا خط بھی پڑھ کر سنایا۔ یہ خط سوتودہ نامی 15 سالہ ایک افغان لڑکی نے لکھا تھا۔اس خط میں لکھا تھا کہ ’یہ اس وقت افغان لڑکیوں کا پیغام ہے: ہم ایک ایسی دنیا دیکھنا چاہتی ہیں جہاں تمام لڑکیوں کو محفوظ اور معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو‘۔اس خط میں افغان لڑکیوں کی جانب سے مزید لکھا گیا تھا کہ’ہم امید کرتی ہیں کہ امریکا، اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے گا کہ لڑکیوں کو جلد از جلد ان کے اسکولوں میں واپس جانے کی اجازت دی جائے‘۔انٹونی بلنکن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملالہ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔انہوں نے ملالہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ ان کی ملالہ سے ملاقات ہوئی، جس کی کہانی اور آواز نے ہر جگہ خواتین اور لڑکیوں کو اپنی طاقت اور مقصد میں دلیری سے کھڑے ہونے کی ترغیب دی ہے‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ’ہم نے ایک روشن مستقبل کی تخلیق کے لیے لڑکیوں کی تعلیم کے کردار اور اس سلسلے میں خواتین اور لڑکیوں پر کس طرح سرمایہ کاری کیے جانے کے حوالے سے گفتگو کی‘۔امریکی وزیرِ خارجہ نے ملالہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’ آپ جو کچھ کرتی ہیں اس کے لیےآپ کا شکریہ‘۔



  تازہ ترین   
متحدہ عرب امارات کا تحفظ اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا ناگزیر حصہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم ویانا میں آسٹرین چانسلری پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش
عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: اعظم نذیر تارڑ
خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی: مریم نواز
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ
نوشہرو فیروز: قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر