26 مارچ کوکیا ہونیوالا ہے ؟تمام اخراجات میں برداشت کروں گا؟نواز شریف کی حمایت مل گئی ،خبر نے سیاسی ایوانوں میں کھلبلی مچادی

لاہور (نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف پُش کر رہے ہیں کہ تمام اخراجات میں برداشت کروں گا،ن لیگ اور مولانا کے لوگ ہنگامہ کریں گے تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن نے کہہ دیا ہے کہ عمران خان کی حکومت نواز شریف سے بہتر ہے ،ان کا کہنا معنی رکھتا ہے۔انہوں نے کہا منصوبہ بنایا کہ نواز شریف ادھر سے پش کررہے ہیںاور کہہ رہے ہیں کہ میں تحریک کے لیے تمام اخراجات برداشت کرنے کو تیار ہوں۔مولانا فضل الرحمن عمران خان کو ایک لمحہ برادشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں جب کہ عمران خان بھی ان کو برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری نے جو کھیل پی ڈی ایم سے کھیلا،اس کے بعد اب ان کے لیے ایک ہی آپشن ہے کہ کوئی بڑا ہنگامہ کھڑا کریں۔یہ بے شمار اخراجات کر کے لوگوں کو ساتھ لے جائیں گے۔26 مارچ کو خطرہ ہے کہ کوئی بڑا ہنگامہ ہو گا۔مولانا فضل الرحمن جو کہہ رہے ہیں کہ پی ڈی ایم ساتھ ہو گی تو وہ مولانا کے لوگ ہوں گے۔مولانا اور ن لیگ کے لوگ مریم کے ساتھ ہوں گے۔26 مارچ کو ویسا ہی ہنگامہ کریں گے جیسے پچھلی دفعہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کے علاوہ ایک اور کیس میں طلب کیا گیا ہے ، نیب نے مسلم لیگ کی مرکزی رہنما کو26 مارچ کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا ، جس میں انہیں 1500 کنال اراضی کی مبینہ غیرقانونی منتقلی کیس میں طلب کیا گیا ہے ، جب کہ انہیں پیشی کے موقع پر اپنے ساتھ مطلوبہ ریکارڈ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ، اس کے علاوہ قومی احتساب بیورو نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو دوبارہ طلب کیا ہوا ہے ، اس کیس میں بھی مریم نواز کو 26 مارچ بروز جمعہ نیب لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ، اس سلسلے میں میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے حوالے سے نیب لاہور کو نئے شواہد موصول ہوئے ہیں ، جن کی بناء پر انہیں ایک بار پھر طلب کیا گیا ہے جب کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اس سے قبل 11 اگست 2020 کو نیب لاہور میں پیش ہوئی تھیں۔قبل ازیں قومی احتساب بیورو نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو دوبارہ طلب کر لیا ، مریم نواز کو 26 مارچ بروز جمعہ نیب لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ، اس سلسلے میں میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے حوالے سے نیب لاہور کو نئے شواہد موصول ہوئے ہیں ، جن کی بناء پر انہیں ایک بار پھر طلب کیا گیا ہے جب کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اس سے قبل 11 اگست 2020 کو نیب لاہور میں پیش ہوئی تھیں۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: عاصم افتخار
امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
یمنی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو الرٹ جاری
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ٹیم کا بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
سویڈن پارلیمانی انتخابات، ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی جماعتیں آگے
ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کے ساتھ امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار
ایران نے جنگ شروع نہیں کی، دفاع پر مجبور ہوا: مسعود پزشکیان
موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر