عمرہ زائرین کے حوالے سے شرائط کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے حوالے سے شرائط کا اعلان کردیا ہے۔سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے حکام کے مطابق منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکیوں کو بغیر قرنطینہ عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ غیرمنظور شدہ ویکسین لگوائے افراد کو عمرہ سے قبل تین دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کے لیے لازم ہےکہ وہ اپنے ممالک سے ویکسینیشن مکمل کر کے سعودی عرب آئیں۔دوسری جانب سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے فضائی کمپنیوں کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگوانے والے مسافروں کو کسی بھی ملک سے براہ راست لانے کی اجازت دے دی۔سعودی محکمہ ہوا بازی نے فضائی کمپنیوں کو حکومت کے اس بڑے اقدام کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ
نوشہرو فیروز: قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق
کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار
پاکستان میں سونے کے 64.47 ٹن ذخائر کی مالیت 10.374 ارب ڈالر ہو گئی
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر