سوہائے علی ابڑو نے حنیف محمد کے پوتے شہزر سے شادی کرلی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے فرسٹ کلاس کرکٹر شہزر محمد سے شادی کرلی۔شادی کی تقریب میں پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید سمیت شوبز اور کھیلوں کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اور جوڑے کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے سوہائے اور شہزر کو مبارکباد دی اور انکی زندگی کی نئی شروعات کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ بھی سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جنہیں مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ شہزر محمد پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے اور سابق مرحوم کپتان حنیف محمد کے پوتے ہیں۔ شہزر محمد نے اپنے والد اور دادا کی طرح پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈبل سنچری بنا رکھی ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر