سعودی عرب نے مزید 7 ممالک سے پروازوں پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مزید 7 ممالک سے پروازیں معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں وزارت کے ایک اہلکار نے کہا کہ یہ فیصلہ کئی ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی تازہ ترین وباء کی وجہ سے کیا گیا ہے۔سعودی حکومت نے جن ممالک سے پروازیں معطل کی ہیں ان میں درج ذیل ممالک شامل ہیں۔
– جمہوریہ ملاوی

– جمہوریہ زیمبیا

– جمہوریہ مڈغاسکر

– جمہوریہ انگولا

– جمہوریہ سیشلز

– جمہوریہ ماریشس

– کوموروس کی جمہوریہ
عرب میڈیا نے سرکاری ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ مذکورہ ممالک سے ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ آنے والے غیر ملکی مسافروں کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں ہے تاہم وہ سعودی حکام کی طرف سے اجازت یافتہ دیگر ممالک میں 14 دن قرنطینہ کرکے سعودیہ آسکتے ہیں۔یاد رہے کہ اس ماہ کے شروع میں سعودی عرب نے کووڈ 19 کی نئی قسم سے متعلق خدشات کے درمیان 7 افریقی ممالک سے سفر معطل کردیا تھا۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ
نوشہرو فیروز: قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق
کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار
پاکستان میں سونے کے 64.47 ٹن ذخائر کی مالیت 10.374 ارب ڈالر ہو گئی
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر