ٹیلی نار نے پاکستان سے اپنی سروسز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان میں غیرملکی معروف سیلولر ٹیلی نار کمپنی نے پاکستان سے اپنی سروسز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع ڈنمارک کی سیلولر ٹیلی نارکمپنی کومسلسل نقصانات کی بنا پر کسٹمر کی کمی رہی ۔ ذرائع ٹیلی نار کی سروسز میں ایزی پیسہ اکاؤنٹ تو کامیاب رہا لیکن اپنا حدف پورا نہ کر سکا۔ذرائع ٹیلی نار کے CEO سانگو بیرک کے مطابق ٹیلی نار نے میانمار (برما) میں اپنا سروسز کو ختم کر دی ہے ۔ اور ٹیلی نار کو تھائی لینڈ کی ایک مقامی ٹیلی کام کمپنی کو بیچا جا رہا ہے ۔ CEO ٹیلی نار نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں موجود کوئی موبائل ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار کو خرید کر اپنے ساتھ مرج کرلے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں موبی لنک اور زونگ نے جس طرح ترقی کی اور اپنے صارفین کی ریکارڈ تعداد بنائی پر اس دوڑ میں ٹیلی نار ناکام رہا اور اس کو پاکستان میں پہلے جیسا منافع نہیں مل رہا جس پر ٹیلی نار نے پاکستان میں اپنی سروسز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضع رہے کہ پچھلے چند مہینوں سے ٹیلے نار نے اپنے ملازمین کو سیلریز بھی ادا نہیں کی ۔ جس پر کافی ملازمین پہلے ہی نوکری چھوڑ کر کہیں اور جاچکے ہیں اور اب CEO ٹیلی نار نے اپنے اکاؤنٹ ڈیپارٹمنٹ کو کہا ہے کہ وہغیر ضروری اخراجات اور اشتہارات کو بند کر دیں ۔ ٹیلی نار کمپنی نے اپنے بوڑھے ملازمین کو ایک مہینہ کے نوٹس پر نوکری سے نکالنے اور ان کو چھ ماہ کی سیلری دینے کا اعلان کیا ہے ۔ پاکستان ٹیلی کیمیو نیکیشن اتھارٹی کے مطابق ٹیلی نار نے آئندہ چند ماہ میں پبکستان سے اپنی سروسز ختم کرنے کے فیصلے سے آگاہ کےا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ موبی لنک یا زونگ ہمارے سسٹم کو خرید کر اپنے سسٹم میں مرج کر لے ۔ مگر زونگ اور موبی لنک کی اس میں دلچسپی نہیں ہے ۔اور یو فون کا بجٹ اتنا نہیں ہے کہ وہ ٹیلی نار کو خرید کر آپریٹ کر سکے ۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق موبی لنک اور زونگ نے جس طرح اپنے صارفین کو بہترین سگنل اور کم قیمت میں پیکجز دیئے ٹیلی نار اپنے صارفین کویہ سب دینے میں ناکام رہی ۔ اور دن بدن ٹیلی نار کے صارفین کی تعداد کم ہونا شروع ہو گئی تھی تو اس پر ٹیلی نار نے پاکستان میں اپنی سروسز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق ایک غیر ملکی ٹیلی کام کمپنی SOC پچھلے کچھ سالوں سے پاکستان میں اپنی انویسٹمنٹ کرنے کی اجازت مانگ رہے ہیں اور وہ ابتدائی طور پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں اپنی سروسز شروع کرنا چاہتے ہیں ۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق موبی لنک نے حال ہی میں وارد ٹیلی کام کو اپنے ساتھ مرج کیا ہے تو قانون کے مطابق موبی لنک کوٹیلی نار کوبھی اپنے ساتھ مرج کرنے کی اجازت نہیں ملے گی ۔ اگر زونگ یا یو فون نے ٹیلی نار کو خرید کر اپنے ساتھ مرج کیا تو گورنمنٹ کو چاہیۓ کہ SCO کو ٹیلی نار خریدنے اورپاکستان میں اپنی سروسزشروع کرنے کی اجازت کا لائسنس جاری کر دیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق ٹیلی نار نے مارچ 2022 تک پاکستان میں اپنی سروسز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سے ٹیلی نار صارفین میں بے چینی پائی جارہی ہے اور ٹیلی نارصارفین اپنے موبائل آپریٹرکو دوسرے ٹیلی کام کمپنی پر منتقل کر رہے ہیں ۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر