بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی نماز جمعہ کے دوران ہلڑ بازی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے نمازِ جمعہ کے دوران جے شری رام اور بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگادیے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گڑگاؤں میں جمعے کی نماز کے دوران نماز میں خلل ڈالنے کیلئے ہندو انتہا پسند ہجوم کی صورت میں آئے اور نماز کے مقام پر جے شری رام اور بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگادیے۔رپورٹس کے مطابق علاقے میں نمازِ جمعہ کی تیاریاں جاری تھیں کہ وہاں ہندو انتہا پسندوں کا گروہ آن پہنچا جس نے نہ صرف نمازیوں کی نماز میں خلل ڈالنے کے لیے ہلڑ بازی کی بلکہ شدید نعرے بازی بھی کی۔جیسے ہی نماز شروع ہوئی تو انتہا پسندوں نے 30 میٹر سے کم کے فاصلے سے نعرے بازی شروع کردی۔ہندو انتہا پسندوں کی اس ہلڑ بازی کے موقع پر موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی بن رہے اور کسی نے ان کے خلاف مزاحمت نہیں کی۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ
نوشہرو فیروز: قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق
کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار
پاکستان میں سونے کے 64.47 ٹن ذخائر کی مالیت 10.374 ارب ڈالر ہو گئی
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر