معیشت کی تباہی، چارماہ میں تجارتی خسارہ13 ارب80کروڑ کی سطح پر پہنچ گیا، تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور(نیشنل ٹائمز )تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ چار ماہ میں تجارتی خسارہ ریکارڈ سطح 13ارب 80کروڑ کی سطح پر پہنچنا معیشت کی تباہی کا اشارہ ہے ،چار ماہ میںدرآمدات23ارب 50کروڑ جبکہ برآمدات9ارب 70کروڑ ڈالر ہونا تشویشناک امر ہے4ماہ میں تجارتی خسارہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ابھی رواں مالی سال کے8ماہ باقی ہیں تجارتی خسارہ معیشت کی بربادی کا شارہ ہے تجارتی خسارے سے کرنٹ اکائونٹ خسارہ بھی بڑھنے لگا ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ ملک میں گندم اور چینی کی ریکارڈ پیداوار کے باوجود ناقص پالیسیوں کے باعث چینی اور گندم درآمد کرنی پڑی خوراک کی آئٹم کی درآمدات 2ارب70کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں ۔حکومت تجارتی خسارہ کو روکنے کیئے پرتعیش اور غیر ضروری اشیاء کی درآمدات پر کنٹرول کرے تاکہ تجارتی خسارہ پر قابو پایا جاسکے۔خادم حسین نے کہا کہ ڈالرکی قیمت میں اضافہ معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی روپے کا زوال کئی سالوں کی ترقی کو ختم کردے گا اس لیے روپے کی قدر میں استحکام کیلئے اقدامات کیے جائیں کیونکہ مضبو ط معاشی پالیسیوں سے ہی ملکی معیشت مستحکم ہوگی انہوںنے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سب سے زیادہ اثر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پڑے گا جو بیشتر درآمد کی جاتی ہیں پٹرول ڈیزل مہنگا ہونے کے نتیجہ میں کرائے اور ٹرانسپورٹ کی لاگت میں اضافے کی شکل میں ظاہر ہوگا جس سے اشیاء کی ترسیل کی لاگت بڑھے گی اور نتیجہ عوام کو مہنگائی کی شکل میں بھگتنا پڑے گا اس لیے حکومت ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرے اور روپے کی قدر میں اضافہ کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر