حکومت نے پیٹرول پمپس مالکان کو منافع بڑھانے کی ابتدائی پیشکش کر دی

کراچی(نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت نے پیٹرول پمپس مالکان کا فی لیٹر منافع مزید بڑھانے پر ابتدائی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات نہ مانے جانے کے خلاف ملک بھر میں ہڑتال کی جا رہی ہے اور کراچی سے لیکر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تک سوائے چند ایک پیٹرول پمپس کے تمام بند پڑے ہیں۔ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم پمپس بند ہونے کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ جن شہروں میں چند ایک پیٹرول پمپس کھلے ہیں وہاں لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول پمپس مالکان کا منافع مزید بڑھانے پر ابتدائی رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت پر 85 پیسے کے بجائے 1 روپے منافع بڑھانے کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ ڈیزل پر 60 پیسے کے بجائے 70 پیسے منافع بڑھانے کی آفر بھی کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس مالکان کی جانب سے منافع مزید بڑھانے اور فوری واضح نوٹیفکیشن جاری کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر