وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکی مبینہ آڈیو لیک معاملے پر بحث ہوئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم نےترجمانوں کو ن لیگ کی ماضی کی تاریخ اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کوبتایا جائےکہ شریف فیملی کیسے ججز پر حملے کرتی رہی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ مافیا ہے جو اپنے مرضی کے فیصلے لینے کے لیے ججزپر دباؤڈالتاہے ،ان کے ایسے ہتھکنڈے اب ملک پر نہیں چلیں گے،حکومت اداروں کا احترام کرتی ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعظم نے اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ میں رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن ہر صورت ووٹنگ مشین پر ہی کرائیں گے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ مہنگائی گلوبل ایشو ہے، حکومت عوام کو ریلیف کے لیے اقدامات کررہی ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر