آصف زرداری ن لیگ پر کیوں بھڑکے، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

لاہور(نیوز ڈیسک) پی ڈی ایم کی دو بڑی جماعتوں میں دوریاں کیوں ہوئیں؟ مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری ن لیگ پر کیوں بھڑک اٹھے؟ اس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اختلافات اور پی پی شریک چیئرمین آصف زرداری کے غصے کی وجوہ سامنے آ گئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی ہائی کمان کی ویڈیو لنک میٹنگ کی باتیں سامنے آنے پر آصف زرداری پر بجلیاں گریں، ن لیگ کی دوہری پالیسی سامنے آنے پر وہ سخت برہم ہوئے۔ویڈیو لنک میٹنگ میں نواز شریف، مریم، حمزہ شہباز اور اسحاق ڈار شریک تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور حمزہ شہباز پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ نہیں بنوانا چاہتے تھے، کیوں کہ ان کے چیئرمین سینیٹ بننے پر پی پی کی پنجاب میں مضبوطی کا خوف تھا، جب کہ مریم نواز یوسف رضاگیلانی اور پیپلز پارٹی سے اتحاد کے حق میں تھیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ن لیگ کو خوف لاحق تھا کہ اگر موقع دیاگیا تو پیپلز پارٹی پنجاب میں مضبوط ہو جائے گی، اسی لیے لیگی ارکان نے منصوبہ بندی کے تحت بیلٹ پیپر پر یوسف گیلانی کے نام پر مہر لگا دی۔ن لیگ اعظم نذیر تارڑ کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنوانا چاہتی تھی، لیکن پیپلز پارٹی ناخوش تھی، اعظم نذیر تارڑ بے نظیر قتل کیس میں جائے وقوعہ سے فرانزک ثبوت مٹانے والے پولیس افسران کے وکیل تھے۔اجلاس کی جو ویڈیو لیک ہوئی اس سے معلوم ہوا کہ ن لیگ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے حق میں نہیں تھی، کیوں کہ ن لیگ کا خیال تھا کہ بزدار جیسا کمزور وزیر اعلیٰ ن لیگ کے حق میں ہے، اجلاس میں کہا گیا کہ پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ بنانے سے ق لیگ کے مضبوط ہونے کا رسک ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ ویڈیو لنک اجلاس کے نکات لیک ہوئے، اور آصف زرداری ن لیگ کی دوہری پالیسی سے ناراض تھے، ویڈیو لنک اجلاس کے حقائق سامنے آنے پر آصف زرداری نے جذباتی باتیں کیں۔دوسری طرف نواز شریف نے پی ڈی ایم اجلاس میں ایسے خطاب کیا جیسے وہ ن لیگ کے رہنماؤں کو لیکچر دے رہے ہوں، پی ڈی ایم رہنماؤں کو یہ بڑا ناگوار لگا۔



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر