میں نے ابھی یہ آڈیو سنی ہے، اس طرح کی چیزیں بناکرلائی جارہی ہیں،یہ آواز میری نہیں ہے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود سے منسوب مبینہ آڈیو کو جعلی قرار دے دیا

لندن (نیشنل ٹائمز)میں نے ابھی یہ آڈیو سنی ہے، اس طرح کی چیزیں بناکرلائی جارہی ہیں،یہ آواز میری نہیں ہے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود سے منسوب مبینہ آڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مبینہ آڈیو سامنے آنے پر اپنا ردعمل جاری کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا مبینہ آڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ابھی یہ آڈیو سنی ہے، یہ آڈیو جعلی ہے جسے مجھ سے منسوب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی چیزیں بناکرلائی جارہی ہیں،یہ آواز میری نہیں ہے۔یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نوازشریف کےخلاف دیے جانے والے فیصلے کے بینچ کا حصہ نہیں تھے۔اس سے قبل گلگت بلتستان کے چیف جج جسٹس ریٹائرڈ رانا شمیم نے لندن میں نوٹری پبلک کو حلف نامہ جمع کرایا، جس میں انہوں نے ثاقب نثار پر الزامات عائد کیے تھے۔انہوں نے حلفیہ بیان دیا کہ اُس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے جج کو فون پر کہا تھا کہ 2018 کے انتخابات تک نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں رہنا چاہیے۔ دوسری جانب رانا شمیم کا یہ بیان حلفی نوٹرائز کرنے والے برطانیہ کے چارلس ڈراسٹن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا وہی کام ہے جو کسی نوٹری پبلک کا ہوتاہے، رانا شمیم نے جو کہا وہ بیان نوٹرائز کیا، رانا شمیم کا حلف نامہ سچ ہے یا جھوٹ، ہمارا کام نہیں۔دوسری جانب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم کے دعوے پر رد عمل بھی دے دیا۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ میرے متعلق خبر حقائق کے منافی ہے۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ثاقب نثار نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کے سفید جھوٹ پر کیا جواب دوں؟ انہوں نے کہا کہ رانا شمیم بطور چیف جسٹس ایکسٹینشن مانگ رہے تھے۔ایک بار رانا شمیم نے مجھ سے ایکشٹینشن نہ دینے کا شکوہ بھی کیا تھا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر