ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کی تیاریاں، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 25 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے سیکر ٹری اطلاعات نعمان علی بٹ کا کہنا تھاکہ پیٹرول پمپس 25 نومبر سے بندکردیں گے جبکہ آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی پیٹرول پمپس بند ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کامطالبہ ہےکہ ڈیلرز منافع میں اضافہ کیا جائے۔نعمان علی بٹ کا کہنا تھاکہ حکومت کی یقین دہانی کے بعد 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس لی تھی لیکن حکومت نے یقین دہانی پر کوئی عملددرآمد نہیں کیا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے، جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیاجاتا حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔خیال رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے اس سے قبل 5 نومبر سے ہڑتال کا اعلان کیا تھا تاہم ہڑتال کی کال وفاقی وزیرحماداظہر اور سیکرٹری پیٹرولیم سے ملاقات کے بعد واپس لی گئی تھی۔پیٹرولیم مصنوعات پرڈیلرزمنافع بڑھانے کی حکومتی یقین دہانی پرہڑتال کی کال واپس لی تھی۔یہ بھی یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 16نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے5 روپے فی لیٹر اضافے کی سمری ارسال کی تھی،وزیراعظم نے سمری مسترد کردی تھی۔وزارت خزانہ نے 16 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر