عورتوں کو وراثت کے شرعی حق سے محروم رکھنا قابل نفرت اور مکروہ عمل قرار، سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے خواتین کی وراثت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں مردوں کی جانب سے عورتوں کو وراثت کے شرعی حق سے محروم رکھنا قابلِ نفرت اور مکروہ عمل قرار دیا گیا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے یہ فیصلہ تحریر کیا ،عدالت عظمیٰ کی جانب سے مردوں کی جانب سے عورتوں کو وراثت کے شرعی حق سے محروم رکھنا قابلِ نفرت اور مکروہ عمل قرار دیا گیا ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کا اپنے تحریری فیصلے میں کہنا ہے کہ مردوں کا خواتین کو شرعی وراثتی حق سے محروم رکھنا مکروہ عمل ہے۔عدالت نے کہا کہ خواتین کو شرعی وراثت سے محروم کرنا اللّٰہ تعالیٰ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔تحریری فیصلے میں عدالتِ عظمیٰ نے کہا کہ فراڈ اور دیگر حربوں سے خواتین کو شرعی وراثت سے محروم رکھنا عام ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کا اپنے تحریری فیصلے میں کہنا ہے کہ خواتین کے لیے وراثت سے محرومی تکلیف کا باعث بنتی ہے۔تحریری فیصلے میں عدالتِ عظمیٰ نے کہا کہ ملک میں ہر دن مرد وارث خاتون وارث کو حق سے محروم کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر