ہالینڈ میں احتجاج، پولیس نے مظاہرین پر گولیاں چلا دیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ہالینڈ کے شہر روٹرڈم میں کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے گولیاں چلادیں۔کئی عرصے سے جاری کورونا پابندیوں سے تنگ آکر ہالینڈ کی عوام نے سڑکوں کا رخ کیا تاہم مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے فائرنگ کردی۔مظاہرین نے سڑکوں پر جلاؤ گھیراؤ کیا اور فائر کریکر بھی استعمال کیے جب کہ پولیس کی فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہوگئے اور ہجوم میں بھگدڑ مچنے سے بھی متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔نیدرلینڈز کی حکومت کورونا وائرس کی نئی لہر پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے، جمعہ کو ملک میں 21 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔حکومت کی جانب سے نئی کورونا پابندیاں نافذ کی گئی ہیں جس کے مطابق مخصوص مقامات پر صرف ان ہی لوگوں کو جانے کی اجازت ہے جو مکمل ویکسی نیشن کرا چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ
نوشہرو فیروز: قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق
کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار
پاکستان میں سونے کے 64.47 ٹن ذخائر کی مالیت 10.374 ارب ڈالر ہو گئی
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر