پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد حکومت کی سینیٹ میں بھی بڑی کامیابی، تین بل منظور کروالیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد حکومت کو سینیٹ میں بھی کامیابی مل گئی اور تین بلز ایوان سے منظور کروالیے گئے۔منظور ہونے والے بلوں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن بل، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کا بل اور قومی احتساب ترمیمی بل 2021 شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر شیریں مزاری نے ملازمتی مقامات پر خواتین کو ہراساں کئے جانے کے خلاف تحفظ ترمیمی بل 2021، نظام عدل برائے نو عمر افراد ترمیمی بل، قومی کمیشن برائے حقوق تحفظ ترمیمی بل، اسلام آباد دارالخلافہ تحفظ طفل ترمیمی بل ایوان میں پیش کیے۔ چیئرمین سینٹ نے تمام بلز کو متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردیا۔چیئرمین سینیٹ کی جانب سے حکومتی بلز کمیٹی کو بھجوانے پر وزیر مملکت علی محمد خان نے شکوہ کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کو شعر سنا دیا۔ دیکھا جو تیر کھاکے کمین گاہ کی طرف ۔ اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے ہم نے آپ کو ووٹ ہی نہیں دیا، آج تو لگتا ہے آپ صرف اپوزیشن کے چئیرمین ہیں، حکومت کےتمام بلز کمیٹی کو بھجوائے جارہے ہیں۔ چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ میں پورے ایوان کا چئیرمین ہوں، اپوزیشن کا بھی اور حکومتی سائیڈ کا بھی، میرے لئے تمام اراکین قابل احترام ہیں۔قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ ہمیں چیئرمین کا احترام ہے، شکر ہے کہ یہ احترام کرتے ہیں لیکن ان کا احترام بھی سلیکٹڈ ہے، جب انکے حق میں فیصلہ ہو تو اسے تسلیم کرتے ہیں، لیکن اکثریت کو بلڈوز کرنا کہتے ہیں۔پھر وزیرمملکت علی محمد خان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے متعلق ترمیمی بلز ایوان میں پیش کیے جو کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے۔اس کے بعد حکومت کی جانب سے ایوان میں ضمنی ایجنڈا پیش کیا گیا تو اپوزیشن نے احتجاج اور شورشرابہ کیا۔ ارکان نے چیئرمین کے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔حکومت نے ضمنی ایجنڈے پر صحافیوں کے تحفظ کا بل پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل 2021 سینیٹ میں پیش کیا تو اپوزیشن نے اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ تاہم چیئرمین نے اس بل پر ووٹنگ کرائی تو ایوان نے کثرت رائے سے صحافیوں کے تحفظ کا بل منظور کرلیا۔ جرنلسٹ پروٹیکشن بل کے حق میں 35 اور مخالفت میں 29 ووٹ آئے۔ وزیر قانون فروغ نسیم نے نیب ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کیا جو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔اپوزیشن نے ایجنڈا کی کاپیاں پھاڑ کر چیئرمین سینیٹ کی طرف لہرا دیں اور شدید احتجاج کیا۔ چیرمین نے سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر