کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے تبدیلی نہیں آنے دیتے، وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو لوگ پرانے کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں وہ تبدیلی نہیں آنے دیتے، مرے ہوئے لوگوں کے ووٹوں کا اندراج کرایا ہوا ہے، کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے جدت نہیں لانا چاہتے۔وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل پورٹل کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے کبھی اوورسیز پاکستانیوں کو اثاثہ نہیں سمجھا، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے ہر حکومت ان کی قدر کرے گی، اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی جمہوریت میں شامل کرلیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاور آف اٹارنی کا بڑا مسئلہ تھا ہم نے ان کا یہ معاملہ بھی حل کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے دنیا کو بدل دیا ہے، ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے سے زیادہ احمقانہ بات اور کیا ہوسکتی ہے اس لیے ہمیں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کی منظوری سے بہت خوشی ہوئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ جو لوگ پرانے کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں وہ تبدیلی نہیں آنے دیتے، مرے ہوئے لوگوں کے ووٹوں کا اندراج کرایا ہوا ہے، کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے جدت نہیں لانا چاہتے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر میں آٹومیشن کی کوشش کی لیکن اسے ایف بی آر نے ہی رکوا دیا، یوٹیلیٹی اسٹورز میں جانچ کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا لیکن یوٹیلیٹی اسٹور میں کام کرنے والوں نے ہی اسٹے آرڈر لے لیا، گزشتہ سال 15 لاکھ ووٹ ضائع ہوئے، پاکستان کا مسئلہ ہی یہ ہے کہ کرپٹ سسٹم کو بچانے والے بیٹھے ہیں، لیکن امید ہے ای وی ایم سے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ 1970ء کے بعد الیکشن شفاف نہیں ہوئے، تین سال کی کوشش کے بعد ٹریک اور ٹریس سسٹم لا رہے ہیں، ای وی ایم سے دھاندلی کے تمام راستے بند ہو جائیں گے، اپوزیشن سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی کیوں مخالف ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے پیسے سے ملک چلتا ہے لیکن ان کے پاس ووٹ کا حق نہیں تھا جو کہ غلط تھا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر