جنرل انڈسٹری، سی این جی سیکٹر، پاور پلانٹس کو 2 ماہ کیلئے گیس فراہمی بند کرنے کی تجویز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) شہری گیس بحران کیلئے تیار ہوجائیں کہ حکومت نے سردیوں کیلئے گیس لوڈ منیجمنٹ پلان کی تجاویز تیار کرلیں۔ذرائع کے مطابق پلان منظوری کیلئے آج کابینہ توانائی کمیٹی میں پیش کیا جائے گا جس میں گھریلو، کمرشل صارفین کو سنگین گیس بحران سے بچانے کے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔سوائے ایکسپورٹ کے جنرل انڈسٹری کو 2 ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے اور سی این جی سیکٹر کو بھی 2 ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے بھی گیس کی فراہمی بند کرنے کی تجویز ہے۔جنوری میں 575 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی اور فروری میں 332 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی گھریلو اور کمرشل شعبے کو منتقل کرنے کی تجویز ہے۔سوئی ناردرن کی 3 ماہ کیلئے 92 ارب روپے سے زائد کی ایل این جی اور دسمبر میں 361 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی گھریلو,کمرشل شعبے کو دینے کی تجویز ہے۔ملک میں اگلے ماہ دسمبر 2021 میں 592 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور جنوری 2022 میں 772 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا تخمینہ ہے۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر